حیدرآباد۔10۔مئی (اعتماد نیوز) پرسو بی جے پی کے پی ایم امیدوار مودی کے
روڈ شو کے جواب میں کل عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کیجروال نے روڈ شو کے
ذریعہ اسکا جواب دیا ۔ لیکن اسکے دوسرے دن یعنی آج کانگریس کے نائب صدر
راہول گاندھی نے روڈ شو منعقد کیا ۔
اسکے چند ہی گھنٹوں کے بعد اتر پردیش
کے وزیراعلی اکھلیش یادو نے ایس پی امیدوار کائیلاش چوراسیا کی تائید میں
روڈ شو منعقد کیا ۔آج وارناسی میں انتخابی تشہیر کا سب سے آخری دن ہے۔ اس
موقع پر ایس پی قائدین و حامیوں نے لال ٹوپی پہن کر اس روڈ شو میں شرکت
کی۔